مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ افواج پاکستان کے لیے بھی اچھا ہے کہ کوئی اہل اور ایسا شخص جس پر کوئی داغ نہ ہو وہ فوج کا سربراہ بنے تاکہ افواج پاکستان کو لوگ سلیوٹ کریں۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ ’نیب کے پاس میرے خلاف کوئی ثبوت نہیں، اگر ثبوت ہوتا تو دس مہینے بڑا عرصہ ہوتاہے لیکن کبھی نیب کو کورونا ہوتا ہے تو کبھی وکیل بدلتے ہیں، آج بھی ان کے وکیل نہیں آئے، نیب کے پاس کوئی سراغ نہیں، اگر نیب کے پاس ثبوت نہیں‘۔
انہوں نے کہا کہ ’اگر میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو مجھے سزا دیں، اگر ثبوت نہیں توعدلیہ سے درخواست ہے کہ نیب کی اس زیادتی کا نوٹس لیں، کسی کو اجازت نہیں دوں گی کہ اس طرح مریم بنام اسٹیٹ کی آوازیں لگیں، ثبوت دینے کی بات آئے تو نیب پتلی گلی سے نکل جائے‘۔