اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری وغیرہ کیخلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس میں وکیل صفائی کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران آصف زرداری سمیت وغیرہ کی جانب سے ایک روزہ حاضری سے استثنی کی درخواستیں پیش کی گئیں جنہیں عدالت نے منظور کرلیا، دوران سماعت عدالت کو بتایاگیا کہ فاروق ایچ نائیک بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتے جن کی عدم دستیابی کے باعث بریت کی درخواستوں پر جرح نہ ہو سکی اورعدالت نے سماعت 16مئی تک کیلئے ملتوی کر دی۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">