بحریہ ٹاؤن سکیورٹی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد

بحریہ ٹاؤن سکیورٹی کی جانب سے کھلی کچہری کا انعقاد سفاری بینکوٹ ہال فیز 2 نزد بابا جانی مارٹ میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں پولیس کے اعلیٰ افسران، بحریہ ٹاون کے رہائشیوں و کاروباری حضرات کی کثیر تعداد اور بحریہ ٹاؤن سکیورٹی کے اعلی افسران نے شرکت کی ۔ آج کی اس کھلی کچہری کے انعقاد کا مقصد بحریہ ٹاون کے اندر جو بھی مسائل اور جرائم ہیں ان کو مختلف تجاویز حاصل کرنے کے بعد ان کا خاتمہ ممکن بنایا جاسکے ۔
کھلی کچہری میں موجود SP محترم جناب عثمان ٹیپو صاحب، SHO سرور نیمی صاحب ہمراہ ٹیم، GM سیکورٹی کرنل رفاقت صاحب۔کرنل نثار صاحب نے خصوصی شرکت کی۔ کرنل رفاقت صاحب نے ایس پی عثمان ٹیپو صاحب کو بحریہ ٹاؤن میں بڑھتے ہوئے مختلف جرائم کے بارے میں مکمل طور پر آگاہ کیا ۔ اس کے بعد ایس پی عثمان ٹیپو صاحب نے کھلی کچہری میں آنے والے رہائشیوں کے مختلف سوالات کو سنا اور تفصیل کے ساتھ ان کے کے جوابات دیئے۔ رہائشیوں نے ایس پی عثمان ٹیپو صاحب سے مختلف نوعیت کے سوالات کیے جو درج ذیل ہیں


۔ بحریہ ٹاون سکیورٹی سٹاف کی تعداد میں اضافہ بہت ضروری ہے . بحریہ ٹاون اور DHA کی طرح بحریہ ٹاؤن فیز 1 تا 6 میں بھی پولیس چوکی بنائی جائے ۔تاکہ بحریہ ٹاؤن پولیس چوکی میں ہر وقت پولیس کا سٹاف موجود رہے۔تاکہ کسی بھی قسم کا واقعہ یا حادثہ ہو تو پولیس سٹاف بحریہ ٹاؤن سیکورٹی سٹاف کے ساتھ مل کر فوری طور پر اس کا سدباب کر سکے۔ رہائشیوں نے ایس پی عثمان ٹیپو صاحب سے پر زور مطالبہ کیا کے بحریہ ٹاؤن میں جرائم کی آماجگاہ سیوک سینٹر فیز فور ہے جس میں مختلف قسم کے SPA, شیشہ سنٹرز، اور رات دیر تک کھلے رہنے والے کیفے جرائم کے بڑھنے کی سب سے بڑی وجہ ہیں۔ لہذا جلد از جلد پولیس ان کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کریں ۔
آخر میں انہوں نے تمام رہائشیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انشاء اللہ جتنے سوالات میں مسائل بیان کئے گئے ہیں میں نے ان کے حل کے لیے افسران بالا سے بات کرکے جلد از جلد ان جرائم کا سدباب کروں گا ۔
اور یہ تب ہی ممکن ہوسکتا ہے جب بحریہ ٹاؤن کے رہائشی سکیورٹی اسٹاف اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے۔ ڈیوٹی آفیسر طاہر صاحب، MVO ٹیم ۔تمام فیزز کے سیکٹر کمانڈرز اور سکیورٹی سٹاف نے بھی اس کھلی کچہری میں بھرپور شرکت کی ۔