اسلام آباد (سی پی این) وفاقی وزیر ہاؤسنگ اینڈ ورکس ، جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیرمولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ سابقہ حکمرانوں نے ملک کو تباہی سے دو چار کیا ، عمران خان جتنا مرضی جھوٹ بولیں،آپ کا سیاہ اعمال نامہ عوام کے سامنے ہےاب معاشی حالات کو ٹھیک کرنے کیلئے کچھ وقت چاہئے ملک کے امن امان کی صورتحال کافی بہتر ہو چکی ہے جمعیت علماء اسلام حکومت میں ہوتے ہوئے حالات کی بہتری کیلئے کوششیں کر ہی ہے، سابقہ حکمرانوں پر جب احتساب آنے کا وقت آن پہنچ چکا ہے تو اب وہ اپنے سیا سی ساکھ کو بچانے کیلئے ملک کے اداروں پر الزامات لگارہے بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جے یو آئی کامیابی حاصل کریگی کراچی میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہیں واقعہ میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جائے گا‘ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے گفتگوکرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں پر جب احتساب آنے کا وقت آن پہنچ چکا ہے تو اب وہ اپنے سیا سی ساکھ کو بچانے کیلئے ملک کے اداروں پر الزامات لگارہے ہیں اب ان کو کوئی نہیں بچا سکتا جب تک اپنے تمام اعمال کا حساب نہیں دینگے اس وقت تک ان کو نہیں بخشتا فارن فنڈنگ میں ثابت شدہ منی لانڈرر دوسروں پر جھوٹے الزامات لگاتا ہے، یہ شخص اربوں روپے کی غیرقانونی فنڈنگ میں پکڑا گیاانہوں نے کہا کہ 2018 میں ملک چینی اور گندم ایکسپورٹ کر رہا تھا،عوام نے 2022 میں عمران صاحب کو نکا لا تو پاکستان گندم اور چینی امپورٹ کر رہاہے انہوں نے کہا کہ عمران کے دور میں ڈی اے پی کی بوری 2600 سے 10 ہزار پر پہنچ گئی،کسان آپ کے دور میں کھاد کے لیے دھکے کھاتے رہے جبکہ چار سال میں آٹا 35 سے 90، چینی 52 سے 120 روپے کلو ہوگئی، بجلی فی یونٹ 11 سے 24 جبکہ گیس 600 سے 1400 روپے مہنگی ہوگئی انہوں نے کہاکہ عمران جتنا مرضی جھوٹ بولیں،آپ کا سیاہ اعمال نامہ عوام کے سامنے ہے انہوں نے پارٹی کے عہدیداروں کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کے امیداروں کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے دن رات محنت کر اور خیبر پختونخوا کی طرح بلوچستان میں بھی کلین سوئپ کیا جائے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">