پولیس کانسٹیبل اقراء قتل کیس میں ملزمان کے وکلاء کی عدم دستیابی،سماعت ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سکندر خان کی عدالت میں زیر سماعت وفاقی پولیس کانسٹیبل اقراء قتل کیس میں ملزمان کے وکلاء کی عدم دستیابی کے باعث دلائل نہ ہوسکے۔گذشتہ روزکیس کے مرکزی ملزم ایس پی ٹریفک سید عارف شاہ اور دیگرملزمان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری کہ سماعت کے دوران تفتیشی افسر میاں عمران،مقتولہ کے والد کی جانب سے فہیم اختر گل ایڈووکیٹ عدالت پیش ہوئے،ملزمان کے وکلاء کی عدم دستیابی کے دلائل نہ ہوسکے اور سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی جس پر عدالت نے سماعت 17مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔