ڈاکٹر امیر شیخ کو آزاد جموں و کشمیر پولیس کا آئی جی تعینات کردیا گیا۔
پولیس سروس آف پاکستان کے گریڈ 21 کے سینئر ترین افسر ڈاکٹر امیر احمد شیخ کو آئی جی آزاد جموں و کشمیر تعینات کردیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں حکومت پاکستان کے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
ڈاکٹر امیر احمد شیخ کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ ایڈیشنل آئی جی کراچی کے عہدے پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔