اسلام آباد (سی این پی ) بہاولپور کی رہائشی بیوہ خاتون شازیہ احسان جو کہ آجکل اسلام آباد میں مقیم ہیں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اےگزین عباسی نے انکی 862 ایکڑ زمین پر کھڑی تیار فصل جسکی ٹوٹل مالیت چار کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے راتوں رات اٹھا کر بیچنے کے بعدایک ارب روپے سے زائد کی زمین پر چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے کرپٹ افسران کی ملی بھگت سے زبردستی قبضہ کر لیا ہے، جبکہ پولیس اور دیگر متعلقہ ادارے ہمارے شنوائی کے بجائے ملزم پارٹی کا ساتھ دے رہے ہیں، لہذاٰ وزیراعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب، چیف جسٹس آف پاکستان، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ ہمیں انصاف فراہم کرتے ہوئے ہماری زمین کو ملزمان کے قبضے سے واگزار کروائیں۔ نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں اپنے والد اور بیٹے کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئےشازیہ احسان خان کا کہنا تھا کہ انکے دادا نے 25 برس قبل بہاولپور میں بنجر زمین لی جسکا انتقال بھی موجود ہے۔ ہم نے اس زمین پر محنت کر کے اسے قابل کاشت بنایا اور وہاں کاشت کاری کرتے تھے میرے والد بیمار ہوئے تو ہمیں پتا چلا کے ہماری زمین پر قبضے کی سازش ہو رہی ہے اور نواب گزین عباسی جو کہ پی ٹی آئی کا ایم پی اے ہےقابض ہونا چاہتا ہے، ہمیں کہا کہ آپ کی صرف بیالیس ایکڑ زمین ہے، جس پر ہم نے چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لیٹر دکھائے ،سی ڈی اے اور نواب گزین کی طرف سے ہمیں دھمکیاں بھی ملتی رہیں پھر ہمیں کہا گیا کہ 250 ایکڑ سرکاری زمین ہے اس کی فصل آپ نہیں اٹھائیں گے تاہم اس حوالے سے ،سپریم کورٹ کے فیصلے موجود ہیں جو ہمارے حق میں ہیں، عید سے تین دن قبل نواب گزین نے سی ڈی اے کے اہلکاروں کے ساتھ مل کر قبضہ کر لیا اورایک رات میں سندھیوں کو کھڑا کر کے ساری فصل جو کہ تقریباََ چار کروڑ روپے کی بنتی ہےاٹھا لی اور کاغذوں میں کہا کہ ہم نے 150 ایکڑ سے فصل اٹھائی ہے جو کہ نیلامی میں 22 لاکھ روپے کی بیچی ہے۔شازیہ احسان کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ سرکاری زمین بھی ہے تو نواب گزین کو قبضہ کیوں دیا گیا ہمارے پاس قانونی کاغذات اور سارے ثبوت موجود ہیں کہ ہم اس زمین کے مالک ہیں ان لوگوں نے فصل اٹھائی اور ہلہ بول کر تمام لوگوں کو نکال دیا گزین عباسی کو سابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی سپورٹ حاصل تھی تھی اور انہوں نے پولیس سی ڈی اے کے ساتھ مل کر ہی ہماری زمین پرقبضہ کیا ہے ۔ انہوں نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز، چیف جسٹس آف پاکستان اور چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سے اپیل کی ہےکہ وہ انکی زمین پر سے قبضہ ختم کروا کر اسے واگزار کروائیں ۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">