چیف کلکٹر نے اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر کام بند کروا کے من پسند افراد کو تعینات کرا لیا،بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ

اسلام آباد(سی این پی )کلکٹریٹ آف کسٹم اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر افسران کی اکھاڑ پچھاڑ کر دیگئی8سپرنٹنڈنٹ 22انسپکٹرز اور آپریزر کے تبادلے کر دیئے گئے چیف کلکٹر نے اسلام آباد ڈرائی پورٹ پر کام بند کروا دیا تھا جس کے بعد مبینہ طور پر من پسند افسروں کو ڈرائی پورٹ پر تعینات کر دیاگیا ،دیگر تبدیل ہونے والوے کسٹم افسران میں پرنسپل اپریزر تیمور سلطان اسلام آباد جی پی او سے ڈرائی پورٹ عبدالرحمن ڈرائی پورٹ سے اے ایف یو امپورٹ سپرنٹنڈنٹ فیاض کو ڈرائی پورٹ سے ائر پورٹ ایکسپورٹ بانڈ سیکشن، سپرنٹنڈنٹ مظہر الہی کو ائر پورٹ سے ریکوری سیل ، وحید زمان ائر پورٹ ، محمد بشارت ائر پورٹ ، ابرار احمد ریکوری سیل ، سرفراز احمد ڈرائی پورٹ انٹرنیشنل میل فائزہ بانو ڈرائی پورٹ سے جی پی او اسلام آباد، ماریہ غفور اپریزر کو ڈرائی پورٹ ، انسپکٹر راجہ حامد محتار ، عامر الطاف اے ایف یو سے تبدیل کر دیا گیا، عبیدالرحمن انسپکٹر ڈرائی پورٹ، محمد ممتاز کو اے ایف یو، محسن صدیق کو ڈرائی پورٹ سے اے ایف یو، عبدالحفیظ بانڈز، اقبال احمد ڈرائی پورٹ، مسز شبانہ نوید اے ایف یو، عبدالحفیظ ڈرائی پورٹ، بشیر احمد ائر پورٹ، اظہر حسین آئی اینڈ پی، محمد ارشد ائر پورٹ ، آصف محمود ائر پورٹ، فرخ محمود انسپکٹر ایئر پورٹ سے انٹی سمگلنگ، محمد کلیم یو اے بی، سید ارشد شبیر بانڈز، انسپکٹرز ا برار حسین اے ایف یو ایکسپورٹ، پرویز اقبال گوریہ لیگل ڈویژن، مقصود احمد کو اے ایف یو ایکسپورٹ، اشفاق بیگ کو انٹی سمگلنگ سکواڈ میں تبدیل کر دیا گیا یاد رہے کہ چیف کلکٹر کسٹم اور کلکٹر کی نئی تعیناتی ہوئی تھی جس کے بعد انہوں نے آتے ہی کلکٹریٹ آف کسٹم اسلام آباد میں سپرنٹنڈنٹ اور انسپکٹرز کے تبادلے کر دیئے، یاد رہے کہ ان تبادلوں پر سپرنٹنڈنٹ اور کسٹم انسپکٹرز میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ افسران نے من پسند ماتحت افسروں کو ان کی سیٹوں پر تعینات کیا ہے