ایل این جی ریفرنس کی سماعت گواہ کی عدم دستیابی پر ملتوی

اسلام آباد(سی این پی)احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان کی عدالت میں زیر سماعت سابق وزیر اعظم شاہدخاقان عباسی وغیرہ کے خلاف ایل این جی ریفرنس میں گواہ کی عدم دستیابی پر سماعت ملتوی کردی گئی۔گذشتہ روز سماعت کے دوران شاہد خاقان عباسی اور دیگر عدالت پیش ہوئے، عدالت نے ملزمان کی حاضری لگائی اورنیب گواہ کی عدم دستیابی پر سماعت 24مئی تک کیلئے ملتوی کردی۔