مریم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 10 کروڑ کا چیک، ہنڈا سوک گاڑی تحفہ کردی

مریم کی ارشد ندیم سے ملاقات، 10 کروڑ کا چیک، ہنڈا سوک گاڑی تحفہ کردی

میاں چنوں—وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک اور ایک گاڑی تحفے میں دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ہیلی کاپٹر کے ذریعے میاں چنوں کے قریبی گاؤں میں اولمپئن ارشد ندیم کے گھر پہنچیں، جہاں ارشد ندیم اور ان کے خاندان نے ان کا استقبال کیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ارشد ندیم کی والدہ محترمہ رضیہ پروین کو گلے لگا کر انہیں مبارکباد پیش کی اور ان کے ساتھ بیٹھ کر تصاویر اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

انہوں نے ارشد ندیم کو 10 کروڑ روپے کا چیک اور ہنڈا سوک گاڑی تحفے میں دی، اور جیولین تھرو کے کوچ سلمان اقبال بٹ کو بھی 50 لاکھ روپے کا چیک دیا۔

مریم نواز نے کہا کہ ارشد ندیم نے قوم کو بے مثال خوشی دی، جبکہ اولمپئن کے والد نے وزیراعلیٰ کی آمد کو عزت افزائی قرار دیا۔