اسلام آباد۔او جی ڈی سی ایل نے رحیم یار خان میں تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کر لئے
ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق نئی دریافت سے اس علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا
آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے رحیم یار خان میں واقع ماڑی ایسٹ بلاک کے کنواں نمبر 1-202 سے تیل وگیس کے نئے ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق مذکورہ کنواں کی کھدائی 29 جون 2024 کوشروع کی گئی تھی اور اسے 1995.50 میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا ۔
ابتدائی نتائج کے مطابق کنواں نمبر 202ـ1 سے 6.15 ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس حاصل ہوئی ہے۔
گیس کی اس نئی دریافت سے علاقے میں ترقی اور خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہو گا۔ اور ملکی طلب اور رسد کے خلا کو پٗر کرنے میں مدد ملے گی ۔
او جی ڈی سی ایل ملک کے ہائیڈروکاربن وسائل کو مؤثر اور پائیدار طریقے سے تلاش کرنے اور ترقی دینے کے لیے پرعزم ہے۔
او جی ڈی سی ایل ماڑی ایسٹ ایکسپلوریٹری لائسنس یافتہ آپریٹر ہونے کے ناطے اس بلاک میں تین سے چار مزید کنووں کی کھدائی کا ارادہ رکھتی ہے۔
تاکہ ملکی پیداوار کو مزید بڑھایا جا سکے۔ کمپنی ملک کے توانائی سیکٹر کی ترقی کے لیے ہمہ وقت پر عزم ہے۔