ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی سمیع اللہ کی بجلی چوری پکڑی گئی

ن لیگ کے رکن قومی اسمبلی سمیع اللہ کی بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور۔ حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے حلقہ پی پی 143 سے رکن پنجاب اسمبلی سمیع اللہ خان کے مرکزی دفتر میں ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری پکڑی گئی۔

لیسکو ترجمان کے مطابق جیا موسیٰ سب ڈویژن کی ٹیم نے رکن اسمبلی سمیع اللہ کے مرکزی دفتر پر چھاپہ مارا ۔رکن اسمبلی کے بیس سے پچیس ساتھیوں نے جیا موسیٰ سب ڈویژن کے اہلکاروں پر حملہ کردیا۔

ترجمان کے مطابق ایس ڈی او جیاموسیٰ سب ڈویژن نے منظر سے غائب ہوکر اپنی جان بچائی۔

ترجمان کے مطابق سمیع اللہ خان کے ساتھیوں کے حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے ۔با اثر افراد کی جانب سے ایس ڈی او پر صلح کے لیے دبا ئو ڈالا جارہا ہے ۔ سارے معاملے کی تفصیلی تحقیقات جاری ہیں۔