راولپنڈی_ پولیس نے قتل و اقدام قتل ، سٹریٹ کرائم ،کہوٹہ حادثہ کوسٹر میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
سی پی او خالد ہمدانی کی ہدایت پر کہوٹہ کوسٹر حادثہ کا شکار ہونے والی کوسٹر کے مالک اور اڈا منشی کو گرفتار کرلیا جن میں کوسٹر مالک محمد سفیر اور اڈا منشی عبدلقدوس شامل ہیں ۔ ملزمان کی غفلت سے 26 قیمتی جانوں کے ضیاع کابل باعث بنی ۔ کوسٹر کے مالک نے روٹ پرمٹ اور فٹنس سرٹیفیکٹ کے بغیر کوسٹر کو پبلک سروس روٹ پر چلایا ۔سی پی او نے کہا کہ افسوس ناک واقعہ کے ذمہ داران کو معزز عدالت سے سزا دلوائی جاۓ گی ۔
جاتلی پولیس نے قتل و اقدام قتل کے اشتہاری ملزم ذاہد کو گرفتار کرلیا ۔ ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سابقہ رنجش کی بناء پر فائرنگ کرکے قاسم کو قتل اور قمر کو ذخمی کردیا تھا ۔ مقدمہ اگست 2023 میں مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج ہوا تھا ۔ ملزم کے باقی ساتھیوں کو گرفتار کرلیا جاۓ گا جلد ۔
واہ کینٹ پولیس نے موٹرسائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث شانی گینگ کے سرغنہ شان عرف شانی اور کامران کو گرفتار کرلیا ۔ملزمان سے چوری شدہ 4 موٹرسائیکل ، مسروقہ 26 ہزار 500 روپے اور اسحلہ برآمد ہوا۔ شانی گینگ متعدد وارداتوں میں ملوث تھا ۔
ایس پی پوٹھوار ناصر نواز اور ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔