راولپنڈی . آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن کے مطابق راولپنڈی پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام کے 15 ویں بیچ کا اختتام انٹرن شپ پروگرام میں رکن صوبائی اسمبلی شازیہ رضوان کی خصوصی شرکت انٹرن شپ پروگرام میں ایس ایس پی انوسٹی گیشن صبا ستار نے مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو پولیس ورکنگ اور پولیسنگ کے مختلف شعبوں پر لیکچرز دئیے، طلباء و طالبات کو پولیس اسٹیشن ورکنگ،پولیس خدمت مرکز ،فرنٹ ڈیسک، مختلف پولیس ایپس،ٹریفک پولیس،قانونی اور عدالتی کاروائی کے بارے میں آگاہی دی.
طلباء و طالبات کو سپیشل انیشیٹو پولیس اسٹیشن،پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز، کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، ٹریفک ہیڈکوارٹرز، پولیس خدمت مرکز لیاقت باغ اورلیگل برانچ کا بھی دورہ کروایا گیا، انٹرن شپ پروگرام سے طلباء و طالبات اور نوجوانوں کے تعاون اور مشاورت سے کمیونٹی پولیسنگ کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی، رکن صوبائی اسمبلی شازیہ رضوان انٹرن شپ پروگرام کا مقصد پولیسنگ سے آگاہی اور اس میں بہتری کے لئے نوجوانوں کو ساتھ لے کر چلنا ہے .
نوجوان نسل پولیس ورکنگ اور سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن انٹرن شپ پروگرام کا مقصد شہریوں خصوصاً نوجوان طلباء و طالبات کو موثر پولیسنگ، جرائم کی روک تھام، تعلیمی اداروں میں منشیات کے تدارک اور دیگر معاشرتی مسائل کے حل اور کمیونٹی پولیسنگ کے لئے معاون بنانا ہے،ایس ایس پی انوسٹی گیشن فرینڈز آف پولیس معاشرہ کی بہتری، جرائم کی نشاندہی اور تدارک میں بطور ذمہ دار شہری بہتر طور پر کردار ادا کر سکتے ہیں تقریب کے اختتام پر رکن صوبائی اسمبلی اور ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے فرینڈز آف پولیس انٹرن شپ پروگرام میں شامل طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس تقسیم کیے.