راولپنڈی. پولیس نے بائیک لفٹر ، چھریوں سے وار کرنے ، منشیات فروش و ناجائز اسحلہ رکھنے ،اقدام قتل ، چوری وڈکیتی ، کے ملزمان کو گرفتار کرلیا تھانہ وارث خان نے چوری کی واردات میں ملوث ملزمان وقاص اور صفدر کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 2 چوری شدہ موبائل فون برآمد ہوۓ تھانہ گوجرخان نے قدام قتل و جان سے مارنے کی ھمکیاں دینے والے ملزم محمد جاوید کو گرفتار کرلیا اشتہاری ملزم محمد جاوید نے مکان کے تناذع پر فائرنگ کرکے شہری ارسلام کو ذخمی کردیا تھا جبکہ ملزم ایک اور مقدمہ میں اشتہاری مجرم نے شہری کو جام سے مارنے کی دھمکیاں دیں اشتہاری مجرم سال 2022 سے پولیس کو مطلوب تھا۔
دھمیال پولیس نے چھریوں کے وار سے 5 شہریوں کو زخمی کرنے والے ملزمان رحمت ، گلو ، سین گل ، خالد اور حبیب کو گرفتار کرلیا ملزمان نے چھریوں کے وار سے 5 شہری جن میں انتظار ،امجد ، یاسر ، حسن ، اور رستم کو زخمی کردیا واقعہ کا مقدمہ گزشتہ روز درج کیا گیا تھا ملزمان نے معمولی تلخ کلامی پر چھریوں کے وار سے شہریوں کو زخمی کردیا ٹیکسلا پولیس نے بائیک لفٹر گینگ کے سرغنہ شیراز عرف شیری اور یوسف کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 10 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوۓ جبکہ ان میں سے 2 موٹرسائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھا پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا پولیس نے 1 کلو 260 گرام چرس اور ایمونیشن برآمد ہوا ۔
ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی ۔ ایس پی راول فیصل سلیم نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ذمہ داری ہے جس کے لیۓ اقدامات کیۓ جارہے ہیں.