راولپنڈی. ایس ایس پی انوسٹی گیشن صبا ستار کی ایس ڈی پی او صدر آفس میں صدر سرکل کے افسران سے میٹنگ، میٹنگ میں اے ایس پی صدر سرکل،ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کی شرکت، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور ہدایات دیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ صدر بیرونی کا بھی دورہ کیا،تھانہ کے ریکارڈ، بلڈنگ، حوالات سمیت دیگر متعلقہ اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انوسٹی گیشن صبا ستار نے ایس ڈی پی او صدر آفس میں صدر سرکل کے افسران سے میٹنگ کا انعقاد کیا، کرائم میٹنگ میں اے ایس پی صدر سرکل،ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران نے شرکت کی.
ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے زیر تفتیش مقدمات کی پراگرس کا جائزہ لیا اور افسران کو ہدایات دیں، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نے تھانہ صدر بیرونی کا بھی دورہ کیا تھانہ کے ریکارڈ، بلدنگ حوالات سمیت دیگر متعلقہ اُمور کا تفصیلی جائزہ لیا،ایس ایس پی انوسٹی گیشن صبا ستار نے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ زیر تفتیش مقدمات میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کرکے میرٹ پر یکسو کیا جائے منظم و متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کاروائیاں کی جائیں منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے، تھانوں کی صفائی شہریوں کو بہترین ماحول کی فراہمی اور سروس ڈیلیوری پر خصوصی فوکس کریں،تھانہ کی سطح پر شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے تھانہ میں آنے والے شہریوں سے خوش اخلاقی سے پیش آتے ہوئے ان کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کیے جائیں راولپنڈی پولیس شہریوں کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جان و مال کے تحفظ کے لیے 24/7 مصروف عمل ہے۔