راولپنڈی۔رتہ امرال کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی کا نوٹس،ایس پی راول سے رپورٹ طلب، ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم۔ تفصیلات کے مطابق رتہ امرال کے علاقہ میں فائرنگ سے ایک شخص کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر سی پی او سید خالد ہمدانی نے نوٹس لے لیا،ایس پی راول سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دیا،ابتدائی اطلاعات کے مطابق گلی میں رکشہ کھڑا کرنے پر جھگڑا ہوا، ملزمان بابر جدون اور ساتھیوں نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کی جس سے ثاقب نامی شخص جاں بحق ہوا، لڑائی جھگڑے کے دوران ڈنڈے کے وار سے دو مرد اور ایک خاتون بھی زخمی ہوئی، واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران نفری کے ہمراہ موقع پر موجود ہیں، واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا رہا ہے، ملزمان کی گرفتاری کے لئے ریڈز کئے جا رہے ہیں، ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے گا۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">