راولپنڈی۔کہوٹہ پولیس کی کاروائی،سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ موٹر سائیکل، رقم 80 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد۔ تفصیلا ت کے مطابق کہوٹہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 03 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں معین، فواد اور قاسم شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ موٹر سائیکل، رقم 80 ہزار روپے اور اسلحہ برآمدہوا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے ایس ایچ او کہوٹہ اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">