راوالپنڈی پولیس نے ذیادتی کرنے والے ، بائیک لفٹر ، خاتون کو کچلنے والے ، قتل ، چوری ، سٹریٹ کرائم ، کے ملزمان کو گرفتار کرلیا

راوالپنڈی. پولیس نے ذیادتی کرنے والے ، بائیک لفٹر ، خاتون کو کچلنے والے ، قتل ، چوری ، سٹریٹ کرائم ، کے ملزمان کو گرفتار کرلیا،تھانہ ٹیکسلا نے اپنے دوست کو قتل کرنے والے ملزم عدنان کو گرفتار کرلیا، ملزم نے چند روز قبل اپنے دوست عمیر کو قتل کرکے لعش نہر میں پھینک دی تھی پولیس نے ملزم کے ایک ساتھی جو کہ قتل میں ملوث تھا ملزم ولید کو قبل ازیں گرفتار کرلیا تھا ملزم کے دوسرے ساتھ کی گرفتاری کے لیۓ ریڈز جاری ہیں ۔

جبکہ دوسری جانب پولیس نے روڈ ایکسیڈنٹ میں خاتون کو کچلنے والے ڈرائیور قمر کو گرفتار کرلیا ملزم قمر نے لاپرواہی سے ٹریلر کی ڈرائیونگ کرتے ہوۓ موٹرسائیکل کو ٹکر ماری جس میں خاتون شدید ذخمی ہوکر جاں بحق ہوگئی تھی ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے ٹریلر قبضے میں لے لیا ہے ،تھانہ وارث خان نے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار کرلیا جن میں ملزم دانش اور عدنان شامل ہیں ، گرفتار ملزمان سے مسروقہ 7 موٹرسائیکل برآمد ہوۓ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کے سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔

تھانہ صدر واہ نے 14 سالہ لڑکے سے ذیادتی کرنے والے ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا ، مدعیہ مقدمہ نے کہا کہ ملزم وسیم نے میرے بیٹے کو ذیادتی کا نشانہ بنایا پولیس نے مقدمہ متاثرہ لڑکے کی والدہ کی درخواست پر مقدمہ درج کیا ،تھانہ کلر سیداں نے 17 بکریاں چوری کرنے والے ملزم علی رضا کو گرفتار کرلیا ملزم نے لاکھوں روپے مالیت کی مسروقہ بکریاں چوری کی تھانہ صادق آباد نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ گرفتار کرلیا جن میں ملزم زین العابدین ، بلال ، تیمور شامل ہیں گرفتار ملزمان سے مسروقہ 1 لاکھ روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا ۔

ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی ، ذیادتی اور تشدد جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ سرقہ مویشی میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،ایس پی راول فیصل سلیم نے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔