راولپنڈی .تھانہ ٹیکسلا نے دوہرے قتل میں مطلوب نامزد ملزم قدیر کو گرفتار کرلیا ،ملزم نے گھریلو رنجش پر اپنے ساتھیوں کے ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے پرویز ، ذبیر ، کو قتل کردیا تھا ،ملزم کی فائرنگ سے ارشاد ، ریاست ، آصف ، علیشبا ، ذاہدہ ، ذخمی ہوئی تھی ۔ واقعہ کا مقدمہ 2019 میں تھانہ ٹیکسلا میں درج ہوا تھا ۔
مقدمہ میں 7 اشتہاری ملزمان قبل ازیں گرفتار ہوچکے ہیں اشتہاری ملزم واقعہ کے بعد روپوش ہوگیا تھا ،اشتہاری ملزم کی گرفتاری پر ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او ٹیکسلا اور ٹیم کو شاباش دی اور کہا کہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری رہے گا .