راولپنڈی _ موٹروے پولیس نے 3 ڈکیت گرفتار کرلیۓ.

راولپنڈی.موٹروے پولیس سینٹرل زون کی قومی شاہراہ پر ہڑپہ کے قریب کاروائی کی ، پولیس نے 3 ڈکیت گرفتار کرلیۓ ،گرفتار ملزمان سے 30 بور کے 2 پستول ، 46 زندہ راؤنڈز ، چھینی ہوئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ۔

پولیس نے پٹرولنگ کے دوران ہڑپہ بائی پاس کے قریب ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے بھاگنے کی کوشش کی ، لیکن پھر بھی پٹرولنگ افسران نے تعاقب کرکے پکڑ لیا ،ڈی آئی جی سردار علی خان خٹک نے افسران کو شاباش دی ، اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان.