راولپنڈی پولیس نے بائیک لفٹر ، قتل ، منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا ،تھانہ صدر واہ نے خاتون رشتہ دار کو قتل کرنے والے ملزم واحد کو گرفتار کرلیا ملزم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر معمولی رنجش پر خاتون کو قتل کردیا ، واقعہ کا مقدمہ مقتولہ کے بیٹے کی مدعیت میں درج ہوا ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کےلیۓ پولیس کے ریڈز جاری ہیں ۔
تھانہ کہوٹہ نے معمولی تلخ کلامی پر شہری کو قتل کرنے والے ملزم اشفاق کو گرفتار کرلیا ، ملزم اشفاق نے کھیتوں میں کچرا پھیکنے پر اسرار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا ، واقعہ کا مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں درج ہوا ، ملزم کے ساتھی کی گرفتاری کا تحرک جاری ہے،تھانہ پیرودھائی نے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار کرلیا جس میں ملزم علی رضا ، نوید شامل ہے ، ملزمان سے 6 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوۓ ،پولیس نے مختلف تھانوں سے 6 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جس میں ملزمان اشفاق ، پرویز ، اصغر ، فرحان ، اشرف ، شامل ہیں ملزمان سے ساڑھے 7 کلو سے ذائد منشیات برآمد ہوئی جس میں ہیروئن ، چرس ، افیون ، شامل ہے.
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ نوجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا ذہر اتارنے والے منشیات فروشوں کے خلاف بھرہور کاروئیاں جاری ہیں ،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔