راولپنڈی .سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی قیادت میں پولیس کا فلیگ مارچ،دفعہ 144 نافذ العمل

راولپنڈی. سٹی پولیس آفیسر سید خالد ہمدانی کی قیادت میں پولیس کا فلیگ مارچ،فلیک مارچ میں ایس ایس پی آپریشنز اور سینئر افسران اور ضلعی پولیس، ایلیٹ، ڈولفن، ٹریفک پولیس سمیت تمام یونٹس کی شرکت، فلیگ مارچ راول روڈ، مری روڈ ، مال روڈ، چوہڑ چوک، اور موٹر وے سے گزرا، فلیگ مارچ کا مقصد قانون کی بالا دستی کو یقینی بنانے کے عزم کا اظہار ہے۔

راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ اور دفعہ 144 نافذ العمل ہے،شہر کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی نفری تعینات، ناکہ بندی جاری،کسی بھی مقام پر غیر قانونی اجتماع یا ریلی کی اجازت نہیں ہے، خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی،امن و امان میں خلل اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں سے آہنی ہاتھوں نمٹا جائے گا،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جسے ہمہ وقت یقینی بنایا جائے گا.