راولپنڈی . پولیس نے قتل ، بائیک لفٹر ، منشیات فروشوں ، کو گرفتار کرلیا ،

راولپنڈی . پولیس نے قتل ، بائیک لفٹر ، منشیات فروشوں ، کو گرفتار کرلیا ،تھانہ ریس کورس نے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار کرلیا جن میں ملزم وقاص ، اظہار شامل ہیں ملزمان سے 2 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوۓ ،تھانہ دھمیال نے شہری کو قتل کرکے لعش کو دریا میں پھیکنے والے ملزم وسیم کو گرفتار کرلیا ملزم نے مقتول جلیل کو قتل کرکے جرم چھپانے کے لیے لعش دریا میں پھینک دی تھی ، تفصیلات کے مطابق ملزم وسیم مقتول جلیل کا ڈرائیور تھا ملزم وسیم نے دو سال قبل مقتول جلیل کو بہانے سے بلا کر اغوا کیا اور پھر قتل کردیا ملزم کے باقی 3 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوچکے ہیں ۔

پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا جن میں ملزم شاہد ، راشد ، فیض ، شامل ہیں ملزمان سے 4 کلو سے ذائد چرس برآمد ہوئی ،تھانہ آر اے بازار کے علاقے میں ڈاکو کو چھڑوانے کے لیے ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی ، فائرنگ کے دوران زیر حراست ڈاکو زخمی ہوگیا ، فائرنگ کرنے والے فرار ہوگۓ ۔تفصیلات کے مطابق آر اے بازار پولیس ملزم احسن عباس کو مال مسروقہ کی برآمدگی کے لیے جارہے تھے کہ ملزم کے ساتھیوں نے پولیس پر فائرنگ کردی ملزم احسن عباس کو چھڑوانے کےلیے ، ملزم احسن عباس پنجاب کے مختلف اضلاع میں ڈکیتی کی متعدد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسران موقعہ پر پہنچ گۓ فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچنگ جاری ، زخمی ڈاکو کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ،ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ قتل سمیت دیگر سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں ۔