راولپنڈی پولیس نے چوری ، بائیک لفٹر ، سٹریٹ کرائم ، کے ملزمان کو گرفتار کرلیا،تھانہ ریس کورس نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کے ملزم عارف ، صاحب علی، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے مسروقہ 45 ہزار روپے ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا ،ملزمان کو متعدد وارداتوں کے انکشاف پر پولیس نے ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا ھے ،تھانہ سٹی نے سٹریٹ کرائم میں ملوث ساقا گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن میں ملزم اسحاق سرغنہ گینگ ، اسد ، محمد ظاہر ، شامل ہیں ملزمان سے 16لاکھ 3 ہزار روپے ، اسلحہ ، موٹرسائیکل ، برآمد ہوا ، تفصیلات کے مطابق ملزمان نے گزشتہ ماہ تاجر سے واردات کے دوارن رقم چھینی تھی۔
تھانہ کینٹ نے 2 رکنی بائیک لفٹر گینگ کے 2 ملزمان راشد ، عبدالرحمن ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 5 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوۓ ،تھانہ سول لائن نے گھر میں چوری کی واردات میں ملوث ملزم ساجد ، علی رضا ، خرم ، کو گرفتار کرلیا ، ملزم نے گھر سے 3 ہزار پاؤنڈ ، لاکھوں روپے مالیت کی 3 گھڑیاں ، ایل سی ڈی ، قیمتی پرفیوم برآمد ہوا ،تفصیلات کے مطابق ملزم ساجد گھر کا ملازم تھا اور اپنے ساتھیو ں علی رضا ، خرم ، کے ساتھ مل کر واردات کی ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان احسن نذیر ، مجاہد ، عمران طارق ، سمیع اللہ ، تیمور شہزاد ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 5 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئی ،جبکہ دوسری جانب پولیس نے 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا جن میں ملزم ظہیر ، مشتاق ، شیراز ، ضیا الحق ، عبدالغفار ، شاداب ، وحید ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 6 کلو سے ذائد چرس برآمد ہوئی ۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈآؤن جاری ھے ، ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ھے جس کے پولیس ہمہ وقت مصروف عمل ھے ،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرور واقعی سزا دلوائی جاۓ گی اور ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ٹیم کو شاباش دی ۔