راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ ، منشیات فروش ، قتل ، سٹریٹ کرائم ، فائرنگ کرنے والے ، ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ ، منشیات فروش ، قتل ، سٹریٹ کرائم ، فائرنگ کرنے والے ، ملزمان کو گرفتار کرلیا ،تھانہ چکری نے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم ارسلان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ملزم ارسلان نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر سابقہ دشمنی کی بناء پر فائرنگ کرکے محمد بشیر کو قتل کردیا تھا واقعہ کا مقدمہ ستمبر 2022 میں درج ہوا ، پولیس قبل ازیں ملزم کے 2 ساتھی پہلے سے ہی گرفتار کرچکی ھے اور دیگر کی گرفتاری کا تحرک جاری ھے ،تھانہ رتہ امرال نے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ملزم احسن ، مجاہد ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے مسروقہ 19 ہزار روپے ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا ۔

تھانہ صدر واہ نے 3 اشتہاری مجرمان اقبال ، صبور ، عمیر ، کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ملزم اقبال اقدام قتل کے مقدمہ میں 2022 سے پولیس کو مطلوب تھا جبکہ ملزم صبور اور عمیر سٹریٹ کرائم کے مقدمہ میں پولیس کو رواں سال مطلوب تھے ،پولیس نے 9 شراب سپلائرز صابر رضا ، شہریار ، آصف ، آرون ، ظہیر احمد ، عبدالغنی ، آصف ، شکیل ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 80 لیٹر سے ذائد شراب برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 5 ملزمان شعیب ، احمد حسن ، صالح محمد ، اظہر حسین ، امجد ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 5 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد ہوۓ اور پولیس نے 8 ملزمان تعلیمی اداروں میں چرس سپلائی کرنے والے جن میں ملزم شمیم بی بی ، علی رضا ، نقاش ، عامر علی، بلال ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے ساڑھے 10 کلو سے ذائد چرس برآمد ہوئی .

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جارہی ھے اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ھے ،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جارہی ھے ۔