راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی ، بائیک لفٹر ، قتل ، منشیات فروش ، ناجائز اسلحہ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔

راولپنڈی پولیس نے ڈکیتی ، بائیک لفٹر ، قتل ، منشیات فروش ، ناجائز اسلحہ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ،تھانہ بنی نے اپنے سگے بھائی کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم مشتاق ، بیٹے عبدالہادی ، اہلیہ آمنہ ، کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق مجرم مشتاق ، اہلیہ آمنہ ، بیٹے عبدلہادی کے ہمراہ اپنے سگے بھائی خاور کو قتل کردیا تھا واقعہ کا مقدمہ 2 ماہ قبل درج ہوا تھا ،تھانہ صدر واہ نے بائیک لفٹر فصیح محمود کو گرفتار کرلیا ملزم سے 4 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوۓ پولیس نے کہا کہ ملزم کے سہولت کاروں کی گرفتاری کا تحرک جاری ھے ۔

تھانہ واہ کینٹ نے سی این جی سٹیشن پر ڈکیتی کرنے والے گینگ کے 3 اشتہاری مجرمان جوزف عرف جونی ، محبوب ذکی ، وقاص عرف ڈان ، کو گرفتار کرلیا ، اشتہاریوں کے 2 ساتھی قبل ازیں پولیس گرفتار کر چکی ہیں ، مجرمان کو شناخت پریڈ پر جیل منتقل کردیا ھے جس کے بعد مزید تفتیش میں اہم انکشافات متوقع ھے ،پولیس نے 13 شراب سپلائز رحیم اللہ، یاسر ، یوسف ، عثمان لطیف ، نعمان ، علی رضا ، اشتیاق، اکرام ، سعد علی ، قادر ، اسرار ، نوید ، کو گرفتار کرلیا ، ملزمان سے 100 لیٹر سے ذائد شراب برآمد ہوئی ، جبکہ دوسری جانب 4 ملزمان بلال رضا ، نوید ، کاشف ، نیاز گل ، کو گرفتار کرلیا جن سے 3 کلو سے ذائد چرس برآمد ہوئی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6 ملزمان ذاہد ، طیب شہزاد ، عبداللہ ، آبیل خان ، نعمان آصف ، سیف علی ، کو گرفتار کرلیا ملزمان 5 پستول 30 بور ، 1 رائفل 12 بور برآمد ہوئی ۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیۓ منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈؤن میں تیزی لائی جاۓ گی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ شہریوں کو ان کح قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ، سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ سنگین مقدمات میں مطلوب اشتہاری مجرمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ھے.