راولپنڈی ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے احسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا۔تفصیلات کے مطابق ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کی جانب سے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے احسن کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا،.
ایس پی پوٹھوہار نے ایس ایچ او آر اے بازار سب انسپکٹر محمد جاوید ، سب انسپکٹر عامر اشرف، اسسٹنٹ سب انسپکٹر عماد الحسن، ہیڈ کانسٹیبل محمد نصیر، ہیڈ کانسٹیبل زاہد عباس، کانسٹیبل محسن نواز، کانسٹیبل عاطف حسین، کانسٹیبل یاسر خان اور کانسٹیبل محمد زعفران کو تعریفی سرٹیفکیٹس سے نوازا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ امن وامان کا قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے خاتمہ کے لیے راولپنڈی پولیس ہمہ وقت جانفشانی سے مصروف عمل ہے۔