راولپنڈی پولیس نے قمار باز ، ڈکیتی ، ناجائز اسلحہ ، شراب سپلائرز، کو گرفتار کرلیا ۔

راولپنڈی پولیس نے قمار باز ، ڈکیتی ، ناجائز اسلحہ ، شراب سپلائرز، کو گرفتار کرلیا ،تھانہ بنی نے ڈکیتی کی وارداتوں میں مطلوب 2 رکنی ڈکیتی کے 2 ملزمان ذاہد ، عبداللہ ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 2 مسروقہ موٹرسائیکل ، موبائل فون ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ، برآمد ہوا ۔ پولیس نے مجرمان کو شناخت پریڈ پر جیل منتقل کردیا ھے جس کے بعد مزید اہم انکشافات متوقع ھے اور کہا کہ مجرمان کے سہولت کاروں اور ساتھیوں کی گرفتاری کا تحرک جاری ھے ،تھانہ آر اے بازار نے ڈکیتی کی وارداتوں میں گرفتار دانی گینگ کے مجرمان میاں بیوی دانش اور سحرش سے 15ہزار 500 روپے اور اسلحہ ، موٹرسائیکل ، برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق میاں بیوی دانش اور سحرش مل کر وارداتیں کرتے تھے ۔

تھانہ ٹیکسلا نے تاش پر جوا کھیلنے والے 13 قمار باز آصف ، زبیر خان ، ساجد ، زبیر ، منیر ، حسرت ، سعود ، ارشد ، اسد ، سمیر ، وقاص ، اشرف ، کو گرفتار کرلیا ، مجرمان سے داؤ پر لگی ہوئی رقم 3لاکھ 17 ہزار 270 روپے ، 14 موبائل فونز ، تاش کے پتے، برآمد ہوۓ ۔ پولیس نے موقع پر 6 گاڑیاں بھی قبضہ میں لے لی ،پولیس نے شراب سپلائرز کے 9 ملزمان جن میں ملزم یعقوب ، شمیم عباس ، معراج ، جواد علی ، شاہد رحمن ، فیصل ، غلام ربانی ، واجد کو گرفتار کرلیا ۔ مجرمان سے 70 لیٹر شراب اور 5 بوتل شراب برآمد ہوئی دوسری جانب پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا مجرمان سے 3 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئی ۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیۓ منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ، ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے ، قماربازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ، شہریوں کے جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں سکتے.