راولپنڈی سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ایس سی او سربراہ اجلاس کے لئے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات، 3500 سے زائدافسران و اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے،700 کے قریب افسران و اہلکار ٹریفک مینجمنٹ کے فرائض سر انجام دیں گے،روٹ اور گردو نواح میں پولیس موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے دستے گشت کریں گے، سی پی او،روٹ کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے، سی پی او،ایونٹ کے لئے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، سی پی او،شہریوں سے التماس ہے کہ ایونٹ کے دوران سیکورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات کے سلسلہ میں تعاون کریں، سی پی او سید خالدہمدانی۔تفصیلات کے مطابق سی پی او سید خالد ہمدانی کی ہدایات پر ایس سی او سربراہ اجلاس کے لئے راولپنڈی پولیس کے سیکورٹی انتظامات، 3500 سے زائدافسران و اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دیں گے،700 کے قریب افسران و اہلکار ٹریفک مینجمنٹ کے فرائض سر انجام دیں گے،سی پی او سید خالدہمدانی کا کہنا تھاکہ روٹ اور گردو نواح میں پولیس موبائلز، ایلیٹ اور ڈولفن فورس کے دستے گشت کریں گے، روٹ کی چھتوں پر سنائپرز تعینات کئے جائیں گے،راولپنڈی میں دفعہ 144 نافذہے.
کسی بھی غیر قانونی اجتماع یا ڈبل سواری پر پابندی ہو گی،ایونٹ کے لئے فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنایا جائے گا، سیکورٹی کے لئے حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر من و عن عملدرآمد کیا جائے گا،تاجر برادری و تنظیموں کے تعاون پر شکر گزار ہیں،شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اور امن و امان کا قیام اولین ترجیح ہے جس کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے،شہریوں سے التماس ہے کہ ایونٹ کے دوران سیکورٹی کے لئے کئے گئے اقدامات کے سلسلہ میں تعاون کریں۔