مبینہ طالبہ سے ریپ پرہنگامہ آرائی :پنجاب کالج فار ویمن گلبرگ تھری سیل کر دیا گیا

لاہور۔لاہور میںپنجاب کالج فار ویمن میں طالبہ سے مبینہ ریپ کے معاملے میں وزیر تعلیم نے نے پنجاب کالج فار ویمن گلبرک تھری لاہور کو سیل کرتے ہوئے ان رجسٹریشن منسوخ کر دی۔ دوسری جانب طالبات نے کلاسز کا بائیکاٹ کیا اور واقعہ پر کنال روڈ پراحتجاج کرکے شاہراہ بند کردی جبکہ پنجاب کالج فار ویمن میں طالبہ سے مبینہ زیادتی واقعے کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی اورمبینہ متاثرہ بچی اور اس کا خاندان سامنے نہیں آئے۔

سوشل میڈیا پر کالج میں طلبہ کے مبینہ ریپ میں سیکیورٹی گارڈ کے ملوث ہونے کی غیر مصدقہ خبر پر پولیس نے مشتبہ سیکیورٹی گارڈ کو حراست میں لے کر ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ متاثرہ لڑ کی یا اس لواحقین کی جانب سے رپورٹ درج نہ ہوئی تاہم لاہور پولیس نے با اثر شخصیت کا کالج ہو نے کی وجہ سے بھی خاموشی ا ختیار کر رکھی ہے پنجاب کالج فار ویمن میں مبینہ واقع پر طلبا و طالبات نے گلبرگ کیمپس کے سامنے شدید احتجاج کیا،جس پر کالج کے سیکیورٹی گارڈز نے کلاس رومز اور مرکزی گیٹ کو بند کرنے کی کوشش کی جس کے جواب میں مشتعل طلبا نے کالج کے اندر اور باہر توڑ پھوڑ شروع کردی، طلبہ نے کالج کے باہر سی سی ٹی وی کیمروں کو توڑ دیا اور کرسیوں کو آگ لگا دی۔

طلبا نے سی سی ٹی وی کیمرے توڑ دئیے اور گیٹ کے داخلی رجسٹر کو پھاڑ دیا۔ سیکیورٹی گارڈز کے تشدد سے ایک طالبعلم زخمی ہو گیا اور چند طالبات کی طبعیت بگڑ گئی، واقعے کے خلاف ایم اے او کالج کے قریب واقع کیمپس کے طلبا و طالبات نے بھی احتجاج کیا اور شدید نعرے بازی کی۔

واقعے پر طالبات کی جانب سے مسلم ٹاون موڑ کے قریب کینال روڈ پر پنجاب کالج فار ویمن گلبرگ لاہور کے باہر احتجاج کیا اور کینال روڈ بلاک کردیا۔احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری کالج کے باہر اور اندر پہنچ گئی جبکہ قیدیوں کی وین بھی کالج کے باہر پہنچا دی گئی۔ اس دوران وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے طلبہ سے ملاقات کی۔ رانا سکندر نے کہا کہ طالبہ کو انصاف دیاجائے گا اور ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ یاد رہے کہ پنجاب کالج فار ویمن پنجاب گروپ ا?ف کالجز، سابق ضلع ناظم لاہور اور د نیا نیوز کے مالک (ن) لیگ کے راہنما میاں عامر محمود کا ہے۔