لاہور۔پنجاب گروپ اف کالجز کے گلبرگ کیمپس میں طالبہ کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتی کا واقعہ۔ پولیس کی چیئرمین پنجاب گروپ اف کالجز کی اعلی شخصیت سے مبینہ ساز باز واقعہ کے شواہد ختم ،والدین سے بیان دلوا دیا بچی کی ریڑ کی ہڈی پر چوٹ لگی ذمہ دار، کون. سکیورٹی گارڈ کا طلبہ پر تشدد متعدد طلبہ کو پولیس نےحراست میں لے لیا۔ طلبہ نے پنجاب اسمبلی کے باہر روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا پنجاب کالج میں ہونے والے واقعہ پر پنجاب گروپ اف کالجز کے خلاف احتجاج پنجاب بھر میں پھیل گیا راولپنڈی اسلام آباد میں بھی احتجاج کر نے کا فیصلہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی طا لبہ سے مبینہ ذیادتی کی خبر وائرل ہو ئی تھی جس کے بعد پنجاب گروپ اف کالجز کے گلبرگ کیمپس میں طلبہ نے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا تو کالج کی پر نسپل نے احتجاج کر نے والے بچوں کے والدین کو دھمکیاں دیں کہ وہ احتجاج نہ کریں تاہم کا لج کے سیکورٹی گارڈز اور پولیس نے تشدد کیااور متعدد کو پو لیس نے حراست میں بھی لیا۔آج بھی کئی طلباء کی جانب سے جو احتجاج ہوا پولیس نے لاٹھی چارج کیا جوہونا نہیں چاہیے تھا ، تاہم پو لیس ذرائع کا کہنا ہے کہ میاں عامر محمود جو کہ سابق ضلع ناظم لاہور بھی رہے چکے ہیں، اور آب روزنامہ دنیا، اور دنیا نیوز گروپ کے چیرمین بھی ہیں نے مبینہ طور پر پنجاب گروپ اف کالجز کےمستقبل کو بچانے کے لئے پو لیس سے مبینہ معاملات طے کر کے وقوعہ ہی ختم کر نے کا کہا جس پر اعلی پو لیس آفسر نے بچی کے والدین کو تلاش کر لیا اور پو لیس نے ان پر باو ڈالا جس پر اس کے والد نے بیٹی سے مبینہ زیادتی کے واقعے کی تردید کی اور کہا کہ بچی کے ساتھ ایسا کوئی واقعہ نہیں ہوا، پروپیگنڈے میں سوشل میڈیا پر میری بچی کا نام لیا جارہا ہے ، جس سے پریشان ہیں، حالانکہ بچی گھر ہے ، اس کے والد کا کہنا ہے کہ بچی کا پاؤں پھسلنے سے بچی کی ریڑھ کی ہڈی میں چوٹ لگی تھی، جس کی میڈیکل رپورٹس پولیس کو دے دی ہیں، ہماری بیٹی کے نام پر احتجاج کیا جا رہا ہے، اس سے ہمارا کوئی تعلق نہیں۔ دوسری جانب وزیر اعلیٰ مریم نواز جو کہ میاں عامر کی رشتہ دار بھی ہیں نے 7 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی بنادی ہے، چیف سیکرٹری کنوینئر ہوں گے، تحقیقاتی کمیٹی 48 گھنٹے میں رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کرے گی۔ جبکہ اج بھی پنجاب اسمبلی کے باہر روڈ بلاک کر کے احتجاج کیا اس موقع پر پو لیس کی بھاری نفری و ہا ں مو جود تھی لاہور پنجاب اسمبلی کے باہر ہونے والا احتجاج پنجاب کے دیگر اضلاع میں بھی پھیل گیا ہے پولیس نے طا لبہ سے مبینہ زیادتی ، اس کی ریڑ کی ہڈی پر چوٹ لگنے پر تو کچھ نیں کیا تاہم کالج میں توڑ پھوڑ پر متعدد طا لبہ کو گرفتار کیا ہے جو کہ آئی پنجاب کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔
/ img src="https://capitalnewspoint.com/wp-content/uploads/2024/09/Sarhad-University-Expands-Its-Horizons-with-the-Launch-of-Islamabad-Campus-1.jpg">