راولپنڈی۔ڈینگی سے بچائو کیلئےسینیٹر ناصر بٹ، فوکل پرسن ڈینگی برائے واسا راولپنڈی کی قیادت میں واٹر ورکس نمبر 1 (سفید ٹنکی) سید پور روڈ پر منعقد ہوئی۔ ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف، افسران و عملہ، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈینگی آگاہی بینرز، پوسٹرز اور پلے کارڈز آویزاں کیے گئے۔ دکانداروں، خریداروں، مسافروں اور عوام الناس میں ڈینگی سے متعلق آگاہی اور روک تھام کے پمفلٹس تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر سینیٹر ناصر بٹ نے کہا کہ حکومت ڈینگی پر قابو پانے کے لیے پرعزم ہے تاہم ڈینگی پر قابو پانے اور اس سے بچاؤ کے لیے کام کرنا پورے معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے عوام الناس سے بھی درخواست کی کہ وہ ڈینگی پر قابو پانے کے لیے سرکاری محکموں کے ساتھ تعاون کریں اور ان کی ہدایات پر عمل کریں۔ انہوں نے یہ بھی اپیل کی کہ کسی مریض میں ڈینگی کی علامات ظاہر ہونے کی صورت میں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ سب سے پہلے ڈینگی کا ٹیسٹ ہسپتال یا پرائیویٹ لیبارٹری سے کرایا جائے۔ حکومت نے ڈینگی ٹیسٹ کے لیے 90 روپے کی رعایتی فیس مقرر کی ہے۔ اگر مریض میں ڈینگی کی تشخیص ہو جائے تو اسے فوری طور پر بہتر علاج کے لیے ہسپتال منتقل کریں۔
انہوں نے گھریلو خواتین سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے گھروں میں صفائی کا مناسب اہتمام کریں اور ڈینگی کنٹرول کے حوالے سے حکومتی ہدایات پر سختی سے عمل درآمد کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کی مربوط کوششوں سے ہم ڈینگی پر قابو پانے میں کامیاب ہوں گے۔
ایم ڈی واسا محمد سلیم اشرف نے اس موقع پر کہا کہ واسا راولپنڈی ڈینگی پر قابو پانے کے لیے حکومت کی ہدایات کے مطابق پوری طرح پرعزم اور کام کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ واسا راولپنڈی روزانہ کی بنیاد پر واسا ہیڈ آفس اور فیلڈ آفسز میں صفائی کے انتظامات، پانی کے لیکیجز کی مرمت اور کھڑے پانی کی نکاسی کا کام باقاعدگی سے کر رہا ہے۔
بہتر اور موثر ڈینگی کنٹرول اور روک تھام کی سرگرمیوں کے لیے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی اور ڈی سی آفس کے تعاون سے واسا نے اپنی خدمات اپنے دائرہ اختیار سے باہر کے علاقوں تک بڑھا دی ہیں۔ واسا راولپنڈی چک جلال دین سمیت بدترین متاثرہ یوسیوں کو واٹر باؤزر کے ذریعے پانی فراہم کر رہا ہے۔
سینیٹر ناصر بٹ نے واٹر ورکس نمبر 1 (سفید ٹنکی) کے مختلف حصوں کا بھی دورہ کیا اور صفائی کی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور ڈینگی کنٹرول کے لیے مناسب دیکھ بھال، انتظامات اور اقدامات پر واسا انتظامیہ اور ڈیوٹی پر مامور عملے کی تعریف کی۔ آخر میں سینیٹر ناصر بٹ نے ڈینگی آگاہی واک کے لیے واسا راولپنڈی کا شکریہ ادا کیا اور اس واک کو کامیاب بنانے پر افسران اور عملے کی شرکت کو سراہا۔