راولپنڈی پولیس نے کار لفٹر ، بائیک لفٹر ، اشتہاری مجرمان ، منشیات فروش ، ناجائز اسلحہ ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ،تھانہ صدر واہ نے کار لفٹر ارشد کو گرفتار کرلیا ملزم سے 3 مسروقہ گاڑیاں برآمد ہوئی تفصیلات کے مطابق ملزم جب پولیس نے روکا تو ملزم نے پولیس پر فائرنگ شروع کردی اور فائرنگ کی زد میں ذخمی ہوگیا ملزم سے جو گاڑیاں برآمد ہوئی وہ راولپنڈی ، اٹک ، لودھراں ، سے چرائی گئ تھی ،تھانہ صادق آباد نے 2رکنی بائیک لفٹر گینگ گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں ملزم عثمان ، نعمان ، شامل ہیں ملزمان سے 1 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوا ۔
تھانہ ٹیکسلا نے مختلف مقدمات میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان محمد کرزئی ، انور کو گرفتار کرلیا ۔ مجرم محمد کرزئی پولیس کو شہری کو جان سے مارنے کےقدمہ میں مطلوب تھا جبکہ ملزم انور چیک ڈس آنر کے مقدمہ میں مطلوب تھا 2022 میں ،پولیس نے 2 منشیات فروش محمد علی ، طیب ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے اڑھائی کلو سے ذائد چرس برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان ماجد ، یاسر ، حیدر ، عمر ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 4 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا ۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسحلہ رکھنے والوں اور نواجوان نسل کی رگوں میں منشیات کا زہر اتارنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ،ایس پی راول محمد حسیب راجہ اور ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ گاڑی و موٹرسائیکل چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں