راولپنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائم ، آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے ، منشیات فروش ، ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے ، پتنگ فروش ، چوری کی وارداتوں میں ملوث ، ناجائز اسلحہ ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی پولیس نے سٹریٹ کرائم ، آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے ، منشیات فروش ، ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے ، پتنگ فروش ، چوری کی وارداتوں میں ملوث ، ناجائز اسلحہ ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ،تھانہ گوجر خان سٹریٹ کرائم میں ملوث 2 گینگز کے 5 ملزمان سراج ، شاہ زیب ، اخلاق ، شہباز ، وقار ، کو گرفتات کرلیا ۔ ملزمان سے مسروقہ رقم 43 ہزار گھڑی ، 2 سوٹ ، وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ ، برآمد ہوا ،
تھانہ ریس کورس نے آتشبازی کا سامان فروخت کرنے والے نوید کو گرفتار کرلیا ملزم سے 10 کاٹن ماچس پٹاخہ ، 500 گولا سوتر ، 16 شاٹ والے شوٹر سٹک 34 عدد برآمد ہوا ،تھانہ صدر واہ نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم طیب کو گرفتار کرلیا ۔ تفصیلات کے مطابق ملزم نے ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے کہا کہ ایک شخص فائرنگ کررہا ھے پولیس نے جب تفتیش کی تو ایسا کوئی واقعہ پیش نہ ہوا ۔

تھانہ وارث خان پتنگ فروش مبشر کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 40 پتنگیں 2 ڈوریں برآمد ہوئی ،تھانہ آر اے بازار نے چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان شعیب ، اشرف کو گرفتار کرلیا ، ملزمان سے مسروقہ رقم 10 ہزار روپے برآمد ہوۓ ،پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والے 3 ملزمان جبکہ 3 شراب سپلائرز کو گرفتار کرلیا جن میں ملزم رضوان ، عمر ، محسن ، شامل ہیں ملزمان سے 15 لیٹر شراب اور ایک بوتل شراب برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب ملزم جواد ،فواد ، فیصل ، سے 3 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد ہوئی اور پولیس نے 4 ملزمان عطا اللہ ، حمزہ ، وسیم ، رفاقت ، کو گرفتار کرلیا جن سے 5 کلو سے ذائد چرس برآمد ہوئی ۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں اور ناجائز اسحلہ رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ آتش بازی کے ذریعے شہریوں کی جانیں خطرے میں ڈالنے والے ملزمان ، پولیس ہیلپ لائن 15 پر غلط کال کسی شہری کو ایمرجنسی سہولیات حاصل کرنے سے محروم کرسکتی ھے ، شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ پتنگ بازی ، پتنگ فروشی جاب لیوا کھیل ھے ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سی نہیں بچ سکتے .