راولپنڈی پولیس نے چوری ، ذیادتی ، اشتہاری مجرمان ، منسیات فروش و ناجائز اسلحہ ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ،تھانہ بنی نے گھر میں چوری کے ملزم زین کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ملزم سے 20 لاکھ روپے کے تلائی زیورات ، 2 لاکٹ ، 4 انگوٹھیاں ، 1 کانٹوں کی جوڑی ، 1 نگوٹھی کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 25 ہزار روپے برآمد ہوۓ ۔مدعی کا اپنا رشتہ دار ہی چور نکلا ، فیملی دعوت کے سلسلہ میں گھر سے باہر گئ تو ملزم نے چوری کی ،تھانہ ٹیکسلا نے 15 سالہ لڑکے سے ذیادتی کرنے والے ملزم شعیب کو گرفتار کرلیا مقدمہ متاثرہ لڑکے کے والد کی مدعیت میں درج ہوا جس میں مدعی نے کہا کہ ملزم نے میرے بیٹے سے ذیادتی کی اور وڈیو بنائی ۔
تھانہ بنی نے چوری کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری مجرم تیمور کو کو گرفتار کرلیا ملزم پولیس کو 2022 میں بنی پولیس کو مطلوب تھا ، اشتہاری مجرم کے 3 ساتھی قبل ازیں گرفتار ہوچکے ہیں ،پولیس نے منشیات فروش و شراب سپلائرز کے 6 ملزمان جاوید ، فیصل محمود ، جبار حسین ، کامران ، ذیشان ، آفاق ، کو گرفتار کرلیا جبکہ دوسری جانب ناجائز اسلحہ رکھنے والے 4 ملزمان حیدر ، فضل رحیم ، ممریز ، محمد علی ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 3 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن ، 1 پستول 9 ایم ایم بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا ، جبکہ ملزم حیدر علی چھری برآمد ہوئی .
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منسیات فروشوں اور شراب سپلائرز اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی، شہریوں کو انکے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ بچوں و خواتین کے ساتھ ذیادتی و استحصال ناقابل برداشت ہے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے.