راولپنڈی سی پی او سید خالد ہمدانی کی زیر صدارت پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں کینٹ اورگوجر خان سرکل کے افسران سے میٹنگ،ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس پی پوٹھوہار، ایس پی صدر،ایس ڈی پی او کینٹ وگوجر خان،ایس ایچ اوز اور دیگر افسران کی شرکت، سی پی او سید خالد ہمدانی نے افسران کی فرداً فرداًکارکردگی کا جا ئزہ لیا،سنگین مقدمات میں ملزمان کی گرفتاری اور سزا یابی کے لیے تمام اقدامات اٹھائے جائیں، سابقہ ریکارڈ یافتگان اور جیل سے رہا ہونے والے ملزمان کی کڑی نگرانی کی جائے،تھانوں میں کرایہ داری اور ملازمین کے اندراج کا ریکارڈ مرتب کریں، گوجرخان وکینٹ سرکل نے رواں سال منشیات کے 473 مقدمات درج کیے.
جس میں 07 من چرس، 07 کلو سے زائد ہیروئین، 03کلو سے زائد آئس برآمد کی،منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں مزید تیزی لائی جا ئے، شہریوں کی حفاظت اور سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام اقدامات کیے جارہے ہیں.