لوگ اعلانات کرتے رہ گئے اور مریم نواز نے کر دکھایا، عظمیٰ بخاری

لاہور۔وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ لوگ اعلانات کرتے رہ گئے اور مریم نواز نے ناممکنات کو ممکن کر دکھایا۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ یہ لوگ کبھی کسانوں پر سیاست کرتے ہیں تو کبھی نابینا افراد پر۔

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کی ترقی کیلئے دن رات کوشاں ہیں۔ انہوں نے کسان کارڈ اور ہمت کارڈ کی طرح مینارٹی کارڈ کے اجرا کا بھی اعلان کردیا، دسمبر میں کرسمس تقریبات کے آغاز کے ساتھ ہی وزیرِ اعلیٰ مینارٹی کارڈ کا ابھی اجرا کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز نے مستحق اقلیتی افراد کی مالی مدد کیلئے مینارٹی کارڈ کا اعلان کیا ہے۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ نواز شریف کینسر اسپتال میں ملک بھر کے مریض علاج کروا سکتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری کینسر اسپتال کا سنگ بنیاد رکھاعظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج لاہور میں فضائی آلودگی انتہا پر ہے۔