راولپنڈی پولیس نے چوری ، قتل ، منشیات فروش و ناجائز اسلحہ ، ملزمان گرفتار.

راولپنڈی پولیس نے چوری ، قتل ، منشیات فروش و ناجائز اسلحہ ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا،تھانہ واہ کینٹ نے چوری کی وارداتوں میں مطلوب 2 رکنی ساجی گینگ گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان میں گینگ کا سرغنہ ساجد عرف ساجی، علی عباس، کو گرفتار کیا ، گرفتار ملزمان سے لاکھوں روپے کے مالیت کے9 تولہ طلائی زیوررات ، مسروقہ رقم 6لاکھ 25 ہزار روپے برآمد ہوۓ ملزمان لوگوں لے گھروں سے شہریوں کی قیمتی اشیاء چوری کرتے تھے ،تھانہ جاتلی نے زمین کے تنازعہ پر شہری کو قتل کرنے والے 2 ملزمان ظفر ، عنصر ، کو گرفتار کرلیا ملزمان نے فائرنگ کرکے علی رضا کو قتل کردیا تھا واقعہ کا مقدمہ مقتول کی خالہ زاد کی مدعیت میں درج ہوا تھا 2 ماہ قبل درج ہوا تھا دوسری جانب سابقہ دشمنی کی بناء پر اپنے کزن کو قتل کرنے والے اشتہاری ملزم اختر منیر کو گرفتار کرلیا ملزم نے اپنے کزن شیر خان کو چھری سے گلا کاٹ کر قتل کردیا تھا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ، مقدمہ مقتول کے بھائی کی مدعیت میں گزشتہ سال درج ہوا تھا .

پولیس نے 4 منشیات فروشوں دلاور ، سرفراز ، نزاکت ، حیدر ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 3 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان رومان ، سعد ، ہمایوں ، نوید ، قیصر ، کو گرفتار کیا ملزمان سے 2 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن ، 1 رائفل 12 بور ، 1 کلاشنکوف بمعہ ایمونیشن، برآمد ہوئی اور شراب سپلائر ملزم اسامہ کو گرفتار کرلیا ملزم سے 2 بوتل شراب برآمد ہوئی ۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ شراب سپلائرز ، منشیات اور ناجائز اسلحہ ، رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ اشتہاری مجرمان اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ، قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔