پنجاب گروپ آف کالجز کے گلبرگ کیمپس لاہور میں طالبہ زیادتی معاملہ،لڑکی کی ماں کا جھوٹا دعوی کرنے والی خاتون کا 6 روزہ ریمانڈ منظور

لاہور۔پنجاب گروپ آف کالجز کے گلبرگ کیمپس لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا معاملہ سوشل میڈیا پر لڑکی کی ماں کا جھوٹا دعوی کرنے والی خاتون کو پولیس نے عدالت پیش کر دیا عدالت نے خاتون کو چھ روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا

خاتون سارہ خان کے خلاف گلبرگ پولیس لاہور نے مقدمہ درج کیا تھا کہ اس نے پنجاب گروپ اف کالجز کہ لاہور کالج واقعہ گلبرگ ٹاؤن میں لڑکی سے مبینہ زیادتی کے معاملہ میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کی جس میں اس نے دعوی کیا کہ وہ لڑکی کی ماں ہے جس پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سارا خان کو پیش کیا اور موقف اختیار کیا کہ ہم نے خاتون کا ایک موبائل برامد کیا ہے

جبکہ دوسرا موبائل برامد کرنا ہے جو کہ ملتان میں ہے عدالت نے سماعت کے دوران تفتیشی افسر سے پوچھا کہ سات دنوں میں اپ موبائل برامد نہیں کر سکے جس پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ابھی ایک موبائل برامد ہوا ہے دوسرا ملتان جا کر برامد کرنا ہے جس پر عدالت نے تفتیشی افسر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم ناقص تفتیش کر رہے ہو سات دنوں میں تم موبائل برامد نہیں کر سکے تفتیش کیا کرو گے جس پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ دوسرا موبائل ملتان میں ہے اس لیے ہمیں وقت دیا جائے وہ بھی برامد کر لیں عدالت میں تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمہ کی ویڈیو کی اواز میچنگ کرنی ہے اور اس کا ٹیسٹ بھی کرانا ہے ابھی تفتیشی نے عدالت کو بتایا کہ خاتون کو دن میں تھانے رکھا جاتا ہے

اور بعد ازاں اندھیرے سے پہلے جیل منتقل کرنے کا حکم ہے ملزمہ نے افواہ پھیلا کر انتشار پھیلایا اور طلبہ میں اشتعال انگیزی و خوف و ہراس پھیل گیا جس کی وجہ سے پنجاب گروپ اف کالجز کے زیادہ تر کالجوں میں طلبہ کی جانب سے ہنگامہ ارائی توڑ پھوڑ کی گئی جس وجہ سے پولیس نے ایکشن لیا اور سینکڑوں طلبہ کو گرفتار بھی کیا تھا جس پر عدالت نے خاتون ملزمہ سارہ خان کو مزید چھ روزہ ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا

یاد رہے کہ پنجاب گروپ اف کالجز کے گلبرگ کیمپس پنجاب کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کے معاملہ پر پنجاب کالج لاہور میں ہنگامہ ہرائی ہوئی جس کے بعد پنجاب بھر راولپنڈی اسلام اباد ملتان سمیت دیگر علاقوں میں پنجاب گروپ اف کالجز میں طلبہ نے احتجاج کیا توڑ پھوڑ کی جس پر پنجاب پولیس نے سینکڑوں طلبہ کو گرفتار کیا تھا اور مقدمات درج کیے اور بعد ازاں پنجاب گروپ اف کالجز کے تمام کالجز کے باہر پولیس تعینات کر دی تاکہ توڑ پھوڑ نہ ہو سکے یاد رہے کہ پنجاب کالج لاہور گلبرگ کیمپس میں ہونے والے واقعہ کے بعد وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وقوع کو جھوٹا قرار دیا اور جے ائی ٹی بنائی جس کے بعد جی ائی ٹی نے وزیر اعلی پنجاب کو رپورٹ پیش کی جو انہوں نے پریس کانفرنس کی کہ واقعہ جھوٹا ہے جس کے بعد پنجاب بھر کے مختلف کالجز میں ہونے والے احتجاج پر پولیس نے مقدمات درج کیے تھے جبکہ خاتون سارہ خان نے سوشل میڈیا پر ماں ہونے کا جھوٹا دعوی کرتے ہوئے ایک ویڈیو وائرل کر دی جس پر گلبرگ پولیس نے پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے خاتون کو کراچی سے گرفتار کیا اور لاہور لے ائی اب پولیس نے خاتون سے چھ دنوں میں صرف ایک موبائل برامد کر سکی ہے جبکہ دوسرا موبائل برامد کرنے کے لیے پولیس نے انسداد دہشت گردی کی عدالت سے چھ روز کا ریمانڈ مانگا جو عدالت نے منظور کرتے ہوئے خاتون کو پولیس کے حوالے کر دیا