راولپنڈی. پولیس نے ڈکیتی معہ قتل ، منشیات فروش ، خاتون سے ذیادتی ، شراب سپلائرز و ناجائز اسلحہ ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ۔
تھانہ بنی نے ڈکیتی معہ قتل کے تیسرے ملزم محمد حق عرف ماما کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ملزم سے دوران ڈکیتی چھینی گئی رقم اور اسلحہ برآمد ہوا ملزم نے واردات کے دوران فائرنگ کرکے ظاہر خان کو زخمی کردیا تھا جو دوران علاج جاں بحق ہوگیا ملزم کے 2 ساتھی انس اور فرمان پولیس نے قبل ازیں گرفتار کرچکی ھے ۔
تھانہ گوجر خان نے خاتون سے ذیادتی اور بلیک میل کرنے والے ملزم اخلاق کو گرفتار کرلیا ملزم نے خاتون کو ذیادتی کا نشانہ بنایا اور پھر بلیک میل کرکے رقم ہتھیائی ملزم سے 4 لاکھ روپے برآمد ہوۓ جو وہ خاتون کو بلیک میل کرکے لیتا رہا واقع کا مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج ہوا ۔
پولیس نے شراب سپلائرز کے 4 ملزمان امتیاز صفدر، شہزون ، سنیل ، آصف ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے40 لیٹر شراب اور 4بوتل شراب برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب 8 منشیات فروش سلیمان ، ضغیم ، عائشہ بی بی ، سردار ، ناصر ، کامران ، نعیم ، شیراز ، کو گرفتار کیا جن سے 6 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی ، اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 9 ملزمان ریاض ، سجاد ، ولید بابر ، سلمان شاہد ، عبدالقادر ، ریاض ، عمران ، نور رشید ، نصیر ، کو گرفتار لرلیا ملزمان سے 9 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد ہوا ۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جاۓ گی،ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ خواتین کے ساتھ ذیادتی تشدد ، ہراسمنٹ ، جیسے واقعات ناقابل برداشت ہیں ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی.