لاہور موٹروے پولیس سنٹرل زون کے زیراہتمام روڈ سیفٹی سیمینار منعقد کیا گیا، سموگ اور فوگ سے نمٹنے کے لیے موٹروے پولیس کے اقدامات سے آگاہ کیا گیا، موٹروے پولیس نے سموگ اور فوگ سے نمٹنے کے لیے لاہور سے رحیم یار خان تک خصوصی مہم شروع کر رکھی ہے۔ڈی آئی جی مسرور عالم کولاچی نے روڈ سیفٹی اور سموگ و فوگ پر قابو پانے کے اقدامات پر زور دیا، کہا سموگ ہماری انفرادی ناکامیوں کی طرف اشارہ کررہی ہے، ہر انسان کو اپنی انفرادی ذمہ داریوں کو سمجھنا پڑے گا، ڈی آئی جی موٹروے پولیس نے کہا روڈ سیفٹی قوانین کی پابندی میں ہی عافیت ہے، سیٹ بیلٹ کا استعمال انتہائی لازم و ملزوم ہے، غفلت نہ برتیں، موٹرسائیکل سوار تو خاص طور پر احتیاطی تدابیر اپنائیں، قوانین کی پاسداری ضروری ہے.
اپنی اور سڑک پر سفر کرنے والے دیگر افراد کی جان و مال محفوظ رکھنا سب کی ذمہ داری ہے، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد ہی محفوظ سفر کی علامت ہے۔ ایس پی عاطف شہزاد نے بھی سیمینار میں خصوصی شرکت کی اور روڈ سیفٹی قوانین کی مکمل پاسداری ر زور دیا۔ ریسکیو او مختلف بس کمپنی کے ٹرانسپورٹرز نے بھی سیمینار میں شرکت کی۔ موٹروے پولیس نے اٹلس ہنڈا، ریسکیو 1122 اور ٹرانسپورٹ کمپنیز کے ہمرا روڈ سیفٹی واک بھی کی، سیمنیار میں سوال جواب سیشن بھی ہوا جبکہ شرکا میں آگاہی کے لیے روڈ سیفٹی سٹال کا بھی انعقاد کیا .