راولپنڈی. پولیس نے ڈکیت ، سٹریٹ کرائم ،منشیات فروش و ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمام کو گرفتار کرلیا ،تھانہ بنی نے ڈکیتی ، سنیکچنگ ، میں ملوث ملزمان سلیمان ، عبدالقادر ، عمر ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 6 موٹرسائیکل ، 10 ہزار 500 روپے اور اسلحہ برآمد ہوا ،تھانہ مورگاہ نے سٹریٹ کرائم میں ملوث 3 رکنی بائیک لفٹر گینگ کے محمد حق ، اسد ، باشی خان ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 2 مسروقہ موٹرسائیکل ، 43 ہزار روپے ، اسلحہ برآمد ہوا ،تھانہ ریس کورس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان عبدالواحد ، زین ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے مسروقہ رقم 1 لاکھ 69ہزار روپے برآمد ہوۓ ۔
پولیس نے 3 منشیات سپلائرز خورشید ، شہزاد ، رمیز ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 4 کلو سےزائد چرس برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب 5شراب سپلائرز نعمان اکبر ، محمد حسن ، بلال پرویز اختر ، صابر صدیقی ، آصف ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 10 لیٹر سے زائد شراب برآمد ہوئی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6 ملزمان نعمان ، حمزہ ، نزیر ، طاوس ، عمیر ، گل بدین ، کو گرفتار لرلیا ملزمان سے 5 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن اور 1 رائفل تھری نٹ تھری برآمد ہوئی ،سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ و ناجائز اسلحہ اور منشیات فروشون کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا ۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نگ کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور بائیک لفٹنگ میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال پر حملہ کرنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی.