جنیوا کی سڑکوں پر گھومنے والی جعلی ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ سے بہتری کی کوئی امید نہیں ،پی ٹی آئی

لاہور۔مریم نواز اور نواز شریف کے علاج کی غرض سے جنیوا میں قیام پر پاکستان تحریک انصاف نے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ فارم 47 کے ذریعے مسلط کٹھ پتلی حکمرانوں کی اپنےدرباریوں سمیت عوام کے پیسے پر یورپی ممالک کی سیر و تفریح شریف مافیا کی بے حسی کی علامت ہے

جنیوا کی سڑکوں پر گھومنے والی جعلی ٹک ٹاکر وزیر اعلیٰ اور اس کے والد قوم کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ عوام کی فلاح و بہتری کیلئے ان سے کوئی امید نہ رکھی جائے

بدترین سموگ سمیت بڑھتی مہنگائی اور لاقانونیت جیسے مسائل میں گھرے پنجاب کے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ کر ان کی وزیراعلیٰ کاایک معمولی انفیکشن کے علاج کیلئے بیرون ملک جانا افسوسناک ہے

پنجاب کے ہسپتالوں کے حوالے سے بلند و بانگ دعوے کرنے والی وزیر اعلیٰ کا یورپ میں سرجری اور علاج کرانا پنجاب کے اسپتالوں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے

ملکی معاشی صورتحال کے تناظر میں عوام سے قربانی کا تقاضا کرنے والے انہی کےٹیکس کے پیسے پر یورپی ممالک کے شاہی دورے کرکے قوم کا مذاق اڑا رہے ہیں

عوام کا مینڈیٹ چرا کر زبردستی ملک پر مسلط کیے جانے والوں سے کبھی بھی ملک اور قوم کی بہتری کے اقدامات اٹھانے کی توقع نہیں کی جا سکتی

شریف کاخاندان کے ہر دور اقتدار کا محور قومی خزانہ لوٹنے سے لے کر چوری شدہ پیسے کو محفوظ کرنے تک کے سفر پر مبنی رہا ہے

تاریخ گواہ ہے کہ شریف خاندان کو جب بھی اپنی حکومت خطرے میں نظر آتی ہے یہ عوام کے غیض و غضب سے بچنے کیلئے اپنا چوری کا مال سمیٹ کر باہر بھاگ جاتے ہیں

وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی قوم ملک کے پیسے کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ کر بیرون ملک بیش قیمت جائیدادیں بنانے اور عوام کو بدترین حالات تک پہنچانے والوں سے حساب لے گی