راولپنڈی پولیس نے متعدد جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار لرلیا.

راولپنڈی. پولیس نے سنیچرز ، فائرنگ کرنے والے ، بائیک لفٹرز ، ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال ، منسیات فروش ، اقدام قتل ، ناجائز اسلحہ ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ،تھانہ نیو ٹاؤن نے شادی ہال میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے باپ اور بیٹی کو زخمی کرنے والے سیکیورٹی گارڈ رئیس کو گرفتار کرلیا ملزم کی فائرنگ کی زد میں شہری قیصر اور اس کی 7 سالہ بیٹی کردیا تھا ،تھانہ ائیر پورٹ نے بائیک لفٹر اور دیگر چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم حمزہ کو گرفتار کرلیا ملزم سے 3 مسروقہ موٹرسائیکل ، 1 موبائل فون اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد ہوا ۔

تھانہ مندرہ نے پولیس ہیلپ لائن 15 پر بوگس کال کرنے والے ملزم ابراہیم کو گرفتار کرلیا ملزم نے کال کرکہ کہا کہ 2 افراد اسکی بھیڑ بکریاں چھین لی جب پولیس موقع پر وہاں پہنچی تو وہاں ایسا کوئی واقعہ ہوا ہی نہیں تھا ،تھانہ آر اے بازار نے اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم آصف کو گرفتار کرلیا ملزم نے فائرنگ کرکے شہری غلام مجتبی کو زخمی کردیا تھا پولیس کو اشتہاری ملزم رواں سال سے مطلوب تھا ،تھانہ دھمیال نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے کے دوران ایک کار سنیچر گلزار ہلاک ہوگیا تفصیلات کے مطابق ملزمان سے کرولا کار برآمد ہوئی جوکہ انہوں نے کچھ دیر پہلے چھینی تھی اس فائرنگ کے دوران ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔

پولیس نے 9 منشیات فروشوں دلاور ، اظہر ، ذوالفقار ، فیضان ، وقاص ، کاشف ، عرفان ، اعجاز ، اسد ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 13 کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب شراب سپلائرز کے 5 ملزمان آصف عزیز ، منیر ، خاور ، راشد ، ذیشان ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 65 لیٹر سے ذائد شراب برآمد ہوئی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6 ملزمان مصطفی ، مقصود ، وقار احمد ، عبدل کاشف ، عدنان عارف ، خرم شہزاد ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 4 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن ، 1 کلاشنکوف معہ ایمونیشن برآمد ہوئی ،سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ہوائی فائرنگ اور ناجائز اسلحہ والوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی جب تک ان کا خاتمہ نہ ہو جاۓ ۔

ایس پی صدر نبیل کھوکھر نے کہا کہ 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن شہریوں کی سہولت کے لیے ھے ، غلط استعمال پر قانونی کاروائی کی جاۓ گی ، شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہشہریوں کی جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے جس کے لیے تمام وسائل بروۓ کار لاۓ جارہے ہیں ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ، اشتہاری مجرمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ۔