راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان ، قمارباز ، بائیک لفٹر ، چوری ، منشیات فروش ، شراب سپلائرز و ناجائز اسلحہ رکھنے ، والے ملزمان کو گرفتار کرلیا

راولپنڈی پولیس نے اشتہاری مجرمان ، قمارباز ، بائیک لفٹر ، چوری ، منشیات فروش ، شراب سپلائرز و ناجائز اسلحہ رکھنے ، والے ملزمان کو گرفتار کرلیا،تھانہ صدر واہ نے فلیٹ پر چوری کی واردات کے ملزم طیب ، شان ، کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ملزمان سے مسروقہ رقم 6لاکھ روپے برآمد ہوۓ اور ملزمان مدعی کی دوکان میں ملازم چور نکلے ملزمان نے شہری کی عدم موجودگی میں فلیٹ سے رقم چوری کی تھی جبکہ دوسری جانب بائیک لفٹر اختر کو گرفتار کرلیا ملزم سے 6 مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوۓ ملزم راولپنڈی اور اٹک کے سرکل میں موٹرسائیکل چوری اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ھے،تھانہ جاتلی نے بٹیروں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 9 ملزمان عنایت ، بنارس ، عنایت حسین ، شاہد ، طارق ، کوثر ، راحیل ، توصیف ، جہانگیر ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے داؤ پر لگی ہوئی رقم 26 ہزار 600 روپے ، 3 موبائل فون ، برآمد ہوۓ ،پولیس نے 2 اشتہاری ملزم طلحہ ، شاہد ، کو گرفتار کرلیا ملزمان ائیرپورٹ پولیس کو سال 2023 سے مطلوب تھے جن پر امانت میں خیانت کا مقدمہ درج تھا جبکہ تھانہ وارث خان نے چیک ڈس آنر میں مطلوب اشتہاری ملزم نویل شمس کو گرفتار کرلیا جو کہ پولیس کو سال 2022 سے مطلوب تھا ،پولیس نے شراب سپلائرز کے 4 ملزمان عمران نذیر احمد ، فہیم الحسن شعیب ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 67لیٹر شراب برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب ناجائز اسلحہ رکھنے والے 6 ملزمان عادل ، عبداللہ ، ذبیر الرحمن ، مطیع اللہ ، سعید ، ذیشان ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 5 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن ، 1 پستول 9 ایم ایم بمعہ ایمونیشن ، برآمد ہوا اور 7 ملزمان سے 5 کلو سے ذائد چرس برآمد ہوئی جن میں ملزم وسیم ، تنویر ، سمیر ، عمران ، عمیر ، فیصل ، سہیل ، شامل ہیں ۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ،ایس پی پوٹھوہار نے کہا کہ بائیک لفٹنگ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور کہا کہ شہری ملازمین کا اندراج متعلقہ تھانہ میں ضرور کروائیں ،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ قماربازی و دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ھے قماربازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔