راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے حوالے سے جاری مہم کے دوران کاروائیاں جاری ،سی ٹی او راولپنڈی

راولپنڈی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کی پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے حوالے سے جاری مہم کے دوران کاروائیاں جاری ،سی ٹی او راولپنڈی کی خصوصی ہدایت پر 25 اگست 2024 سے اب تک 10814 چالان کیے گئے،روٹ پرمٹ کی خلاف ورزی پر 5060 ، فٹنس سرٹیفکیٹ کی خلاف ورزی پر 4875 ، بغیر ڈرائیونگ لائسنس گاڑی چلانے پر 879 چالان کیے گئے جبکہ 27 گاڑیوں کے کاغذات برائے معطلی متعلقہ محکموں کو بھیجے گئے اور 52 پبلک ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے ڈرائیورز پر مقدمات کا اندراج بھی کیا گیا ، 1666 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کی گئیں اور 11693000
روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

سٹی ٹریفک پولیس نے 14 ستمبر 2024 سے زائد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کیخلاف بھی کریک ڈاؤن کا آغاز کیا ھوا ھے چونکہ یہ گاڑیاں سموگ کا باعث بنتی ہیں ،جس پر ایسی گاڑیوں کے ڈرائیورز کو اس خصوصی مہم کے دوران اب تک 5942 چالان ٹکٹس جاری کیے اور 11884000 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا، جبکہ سٹی ٹریفک پولیس کی طرف سے سکول وینز سیفٹی کے حوالے سے جاری مہم میں اب تک 6388 گاڑیوں کو چیک کیا گیا،2382 گاڑیوں کے ڈرائیورز کو چالان ٹکٹس ایشو کیے گۓ جبکہ 2308050 روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا اور 136 گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں بند بھی کیا گیا .