پنجاب گروپ آف کالجز کے گلبرگ کیمپس لاہور میں مبینہ زیادتی معاملہ،افواہوں کے معاملے پر ٹک ٹاکر خاتون سارہ کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ

لاہور۔ پنجاب گروپ آف کالجز کے گلبرگ لاہور میں واقع پنجاب کالج میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی افواوں کے معاملے میں سوشل میڈیا پر مبینہ زیادتی کی متاثرہ طالبہ کی والدہ ہونے کا دعوی کرنے والی ٹک ٹاکر خاتون سارہ خان کو پولیس نے عدالت پیش کر کے مزید تین روزہ ریمانڈ لے لیا ملزمان سارہ خان کو عدالت پیش کر کے تفتیشی نے موقف اختیار کیا کہ ملتان سے موبائل برآمد ہو گیا ہے جبکہ دوسرا موبائل ابھی برآمدکرنا ہے عدالت نے استغفار کیا کہ کیا تفتیش مکمل نہیں ہوئی جس پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا دوسرا موبائل برآمد کرنا ہے جبکہ خاتون کی اواز کی میچنگ بھی ابھی ہونا باقی ہے اس کے لیے ٹیسٹ ہوں گے جس انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج نے ملزمہ کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کر دیا یاد رہے کہ ملزمہ سارہ خان کے خلاف گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا ۔کہ پنجاب گروپ اف کالجز کے گلبرگ پنجاب کالج لاہور میں طالبہ سے مبینہ زیادتی کی افواوں کے معاملے میں سوشل میڈیا پر مبینہ زیادتی کی متاثرہ طالبہ کی ماں ہونے کا دعوی کا اور ویڈیو وائرل کی جس سے اشتعال انگیزی اور خوف و ہراس پھیل گیا اور لاہور پنجاب کالج میں طلباء نے احتجاج کیا توڑ پھوڑ کی اور یہ احتجاج پنجاب آزاد کشمیر بھر میں پھیل گیا اور پنجاب گروپ اف کالجز کے متعدد کالجز میں توڑ پھوڑ ہوئی آئی جی کے حکم پر پنجاب گروپ اف کالجز کے باہر پنجاب پولیس کو سیکیورٹی کے لئے تعینات کرنا پڑا اس دوران احتجاج کے دوران ا پولیس نے انسو گیس اور لاٹھی چارج بھی کیا جس سے متعدد طلبہ زخمی ہوئے اور متعدد کو گرفتار بھی کیا گیا ۔