راولپنڈی پولیس نے نامعلوم لعش کا معملہ ، قتل ، سٹریٹ کرائم، نوسرباز ، بائیک لفٹر ، منشیات فروش ، شراب سپلائرز و ناجائز اسلحہ رکھنے ، والے ملزمان کو گرفتار کر لیا ،تھانہ گوجرخان نے 2 ہفتے قبل پل کے نیچے سے ملنے والی نامعلوم لعش کا معملہ حل کرلیا قتل میں ملوث ملزمان کونین زہرہ ، عاصم، فیاض ، کو گرفتار کرلیا ، ملزمان نے ذاتی زنجش کی بناء پر مقتول قیصر کو گھر بلا کر نشہ آور مشروب پلا کر تشدد کیا اور بعد میں قتل کردیا اور لعش کو گوجر خان پل کے نیچے پھینک دیا ۔ جبکہ دوسری جانب لین دین کے تنازعہ پر 2 دوستوں عبداللہ ، رحیم ، کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم عدنان کو گرفتار کرلیا تفصیلات کے مطابق ملزم نے گزشتہ ماہ ساتھیوں کے ہمراہ فائرنگ کرکے مقتول عبداللہ ، رحیم ، کو قتل کردیا تھا ۔
تھانہ آر اے بازار نے 6 ماہ قبل اہلیہ کو قتل کرکے طبعی موت ظاہر کرنے والے ملزم کاشف کو گرفتار کرلیا ملزم نے معمولی تلخ کلامی پر اہلیہ کو تکیہ سے دم گھوٹ کر قتل کردیا تھا اور طبعی موت ظاہر کی تھی پولیس نے پوسٹ مارٹم کروایا تو پتا چلا ، واقعہ کا مقدمہ رواں سال اپریل میں درج ہوا تھا ،تھانہ مورگاہ نے سٹریٹ کرائم میں ملوث صائم گینگ کا سرغنہ صائم عرف شامہ ، اور ساتھی حیدر ساتھی کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 8 مسروقہ موٹرسائیکل ، 10 ہزار روپے ، برآمد ہوۓ ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھجوا دیا گیاہے جس کے بعد مزید انکشافات متوقع ہیں،تھانہ بنی نے شہریوں کو لالچ دے کر لوٹنے والے نوسر باز الیاس کو گرفتار کرلیا ملزم سے 1800 روپے ، موبائل فون ، مختلف نمبرز کی پرچیاں برآمد ہوئی ۔
تھانہ پیر ودھائی نے بائیک لفٹر بلال کو گرفتار کرلیا ملزم سے مسروقہ موٹرسائیکل برآمد ہوا جو چوری کیا تھا ،پولیس نے 5 منشیات فروشوں فیصل ، توقیر ، شہباز ، آیاز ، حبیب ، کو گرفتار کرلیا ملزمان سے 8 کلو سے ذائد منشیات برآمد ہوئی جبکہ دوسری جانب 6 شراب سپلائرز جن میں ملزم نعیم ، شہزاد ، مبشر، کنان عالم ، تیمور قاسم ، وسیم ، کو گرفتار کرلیا جن سے 28 لیٹر شراب اور 2 پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن برآمد ہوۓ ،سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ منشیات فروش و ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ،ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ ملزمان کتنے ہی شاطر کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے اور قتل جیسے سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری لواحقین کو انصاف کی فراہمی میں اہم ہے ۔
ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ ملزم کتنا ہی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا ،ایس پی راول محمد حسیب راجہ نے کہا کہ نوسربازوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی اور موٹرسائیکل چوری کک روک تھام کے لیے تمام وسائل بروۓ کار لاۓ جارہے ہیں ۔