راولپنڈی پولیس نے پولیس پر فائرنگ کرنے ، منشیات فروش شراب سپلائرز و ناجائز اسلحہ ، رکھنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا ،تھانہ نصیر اباد کے علاقے ہمیں پولیس پر فائرنگ کرنے والے ملزم محمد علی کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق علاقے علاقہ میں پولیس نے سنیپ چیکنگ کے دوران مشکوک گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی ملزمان کی فائرنگ کے دوران ہاؤس رابری کے مقدمات مطلوب زخمی ملزم گرفتار ہو گیا ملزمان سے چند روز قبل چھینی گئی ہونڈا سٹی کار موبائل فون اور پسٹل برامد ہوا جبکہ ملزم کے دوسرے ساتھی جو کہ فرار ہو گئے اس کی تلاش جاری ہے،پولیس نے 7 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا جن میں ملزم عارف، شوکت، ایاز، ارشد، حسین شاہ میر ،اور کاشف کو گرفتار کر لیا ملزمان سے پانچ کلو سے زائد چرس برامد ہوئی جبکہ دوسری جانب 8 شراب سپلائرز کو گرفتار کر لیا جن میں ملزم امجد ،شان، وارث ،احسان اللہ، احمد ،شکیل، شاہد، محمد العلم ، شامل ہیں ملزمان سے 60 لیٹر سے زائد شراب برامد ہوئی اور اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے 9 ملزمان جن میں ملزم اعجاز ،عباس، سلیمان، عبید اللہ ،وحید ،عمران، محبوب ساجد، بشارت، کو گرفتار کرلیا اٹھ پستول 30 بور بمعہ ایمونیشن، 1 پستول 9 ایم ایم بمعہ ایمونیشن ، برآمد ہوا ۔
سی پی او سید خالد ہمدانی نے کہا کہ ناجائز اسلحہ رکھنے والوں اور ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی جائیں گی ، منشیات فروشوں اور شراب سپلائرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ھے ،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے کہا کہ شہریوں کے جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے ۔